نئی دہلی ۔29؍اگست ( ایجنسیز ) ہندوستان اور کینیڈا نے تعلقات بحال کرتے ہوئے ایک دوسرے کے دارالحکومتوں میں اپنے نئے ہائی کمشنر نامزد کردیئے ہیں۔کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے کہا ہے کہ کرسٹوفر کوٹر ہندوستان میں کینیڈا کے نئے ہائی کمشنر ہوں گے۔ وزارت خارجہ ہندکا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی اسپین میں اپنے موجودہ ایلچی دنیش پٹنائک کو اوٹاوا میں تعینات کرے گا۔کینیڈا میں سکھ علیحدگی پسند رہنما کے قتل کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے۔