نئے 7 میڈیکل کالجس کیلئے 7007 جائیدادوں کی منظوری

   

حیدرآباد: حکومت نے تلنگانہ میں قائم ہونے والے 7 میڈیکل کالجس کیلئے مختلف زمروں میں 7007 جائیدادوں کی منظوری دی ہے۔ یہ تمام جائیدادیں ٹیچنگ ہاسپٹل کے قیام کیلئے ضروری ہیں جن میں کلینیکل اور ایڈمنسٹریٹیو عہدے شامل ہیں۔ حکومت نے آؤٹ سورسنگ یا کنٹراکٹ بنیاد پر 7 میڈیکل کالجس میں 2135 جائیدادوں پر تقررات کی منظوری دی ہے ۔ نئے میڈیکل کالجس کے مینٹیننس کیلئے زیادہ تر نان کلینیکل جائیدادوں پر تقررات ہوں گے ۔ حکومت نے سنگا ریڈی ، محبوب نگر ، منچریال ، ونپرتی ، کتہ گوڑم ، جگتیال اور ناگر کرنول میں نئے میڈیکل کالجس کے قیام کا اعلان کیا ہے۔