نائب صدرجمہوریہ جگدیپ دھنکڑ کا آج دورہ گجرات

   

نئی دہلی : نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکڑ چہارشنبہ کو گجرات کا دورہ کریں گے اور چوتھی گلوبل ری انویسٹ۔ 2024 کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے ۔نائب صدر کے سکریٹریٹ نے منگل کو یہاں بتایا کہ دھنکڑ 18ستمبر کو گجرات کا دورہ کریں گے ۔ایک روزہ دورے کے دوران دھنکڑ گاندھی نگر میں چوتھی گلوبل ری انویسٹ 2024 کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے ۔