نئی دہلی : نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے رویندر ناتھ ٹیگور کو ان کی سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ نائیڈو نے جمعہ کے روز یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ ہمیں گرو دیو کی انسانیت نواز نقطہ نظر پر عمل پیرا ہونا چاہیے ۔ وہ ہندوستان کے قدیم علم اور جدید نقطہ نظر کے عظیم سنگم تھے ۔ انہوں نے کہاکہ گرودیو رویندر ناتھ ٹیگور کی جینتی پر ان کی پاکیزہ یادوں کو سلام کرتا ہوں۔ گرودیو کی تخلیقات اور آرٹ میں ہمارے قدیم علم اور جدید نقطہ نظر کا سنگم ہے ۔ انہوں نے ہماری تحریک آزادی کو سمت دی۔ گرودیو کی انسانیت نواز نقطہ نظر پر عمل کرنا چاہیے ۔