نئی دہلی: جل شکتی کی وزارت آبی وسائل کے تحفظ اور انتظام کے میدان میں نمایاں رول کیلئے چہارشنبہ کو نیشنل واٹر ایوارڈ پیش کرے گی۔وزارت کے مطابق نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو کل جل شکتی کی وزارت کی تقسیم ایوارڈ تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے ، اس موقع پر جل شکتی کے وزیر گجندر سنگھ شیخاوت، وزیر مملکت رتن لال کٹاریہ اور دیگر معززین شریک ہوں گے۔
