وارسا ۔ 14 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر امریکہ مائیک پنس نے آج یوروپی یونین کے حلیف ممالک سے اپیل کی کہ وہ ایران کے نیوکلیئر معاہدہ سے ترک تعلق کرلیں اور انتباہ دیا کہ ایران پر مزید تحدیدات عائد کی جانے والی ہیں۔ وہ پولینڈ کے ساتھ ایک چوٹی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے جس میں اسرائیل اور مشرق وسطیٰ کے سینئر عرب قائدین نے شرکت کی تھی۔ مائیک پنس نے ایران کی مذمت کرتے ہوئے اسے مشرق وسطیٰ کے امن اور سلامتی کیلئے ایک خطرہ قرار دیا اور الزام عائد کیا کہ نئی ایرانی مذہبی قیادت ایک اور قتل عام کروانا چاہتی ہے۔