نئی دہلی، 9 نومبر (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن اتوار کو کرناٹک پہنچے ۔ کرشنن کے عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا کرناٹک کا پہلا دورہ ہے ۔نائب صدر کے ہوائی اڈے پہنچنے پر ریاستی گورنر تھاور چند گہلوت، مرکزی وزیر ایچ ڈی کمارسوامی اور دیگر معزز شخصیات نے گرمجوشی سے استقبال کیا۔نائب صدر کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔