نئی دہلی، 24 اکتوبر (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ سی پی۔ رادھا کرشنن 26 اکتوبر کو سیشلز حکومت کی دعوت پر دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے ۔ وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق مسٹر رادھا کرشنن جمہوریہ سیشلز کے نو منتخب صدر ڈاکٹر پیٹرک ہرمنی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے ۔ اس دورے کے دوران نائب صدر ڈاکٹر ہرمنی کو ہندوستان کی طرف سے مبارکباد پیش کریں گے ۔ ان کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی، دیرینہ اور مضبوط تعلقات کی بھی توثیق کرے گا۔
