حیدرآباد 17 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے آج تلگو فلم سئے را نرسمہا ریڈی کا اس کے اداکار و سابق مرکزی وزیر چرنجیوی کے ساتھ مشاہدہ کیا ۔ وینکیا نائیڈو اور ان کے افراد خاندان نے چرنجیوی کے ساتھ نائب صدر جمہوریہ کی قیامگاہ نئی دہلی میں یہ فلم دیکھی ۔ نائب صدر جمہوریہ نے ٹوئیٹ کیا کہ یہ فلم برطانوی سامراج کے خلاف رائلسیما سے تعلق رکھنے والے یو نرسمہا ریڈی کی بغاوت کے پس منظر میں بنائی گئی ہے ۔