نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو دوسری مرتبہ کورونا سے متاثر

   

ہوم آئسولیشن میں علاج
حیدرآباد/23 جنوری ( سیاست نیوز ) نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو دوسری مرتبہ کورونا متاثر ہوئے ہیں۔ یوم جمہوریہ کی پریڈ میں حصہ لینے حیدرآباد سے نئی دہلی روانگی سے قبل ان کا کورونا ٹسٹ کیا گیا جو کہ پازیٹیو رہا۔ وینکیا نائیڈو ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ نائب صدر جمہوریہ کے دفتر کے ذرائع کے مطابق وینکیا نائیڈو کی حالت مستحکم ہے اور وہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ زیر علاج ہیں۔ ستمبر 2020 میں وینکیا نائیڈو پہلی مرتبہ کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔ نائیڈو نے ٹوئٹر پر کورونا متاثر ہونے کی اطلاع دی اور کہا کہ آج کیا گیا ٹسٹ پازیٹیو رہا۔ ڈاکٹرس کے مشورہ پر وہ ایک ہفتہ کیلئے ہوم آئسولیشن میں رہیں گے۔ انہوں نے حالیہ دنوں میں ملاقات کرنے والے افراد کو کورونا ٹسٹ کا مشورہ دیا ہے۔ ر