نائب صدر جمہوریہ پر جگن موہن ریڈی کی تنقید غیر ضروری

   

بی جے پی قائد لنکا دینا کرن کا بیان
حیدرآباد ۔ 12 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : بی جے پی قائد لنکا دیناکرن نے آج کہا کہ آندھرا پردیش کے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو پر تعلیمی نظام پر ان کے تبصرہ کے لیے غیر ضروری تنقید کی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جگن موہن ریڈی کو ہمارے تعلیمی نظام کے بارے میں خاطر خواہ معلومات نہیں ہیں ۔ اے پی کے چیف منسٹر جگن موہن ریڈی نے آئندہ تعلیمی سال سے تمام گورنمنٹ اسکولس کو انگلش میڈیم میں تبدیل کرنے ریاستی حکومت کی کوشش کے خلاف بات کرنے پر نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو اور سابق چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو پر کل تنقید کی ۔ وینکیا نائیڈو پر جگن موہن ریڈی کی غیر ضروری تنقید کی مذمت کرتے ہوئے دیناکرن نے کہا کہ وینکیا نائیڈو نے اس خیال کا اظہار کیا کہ ہمارے ملک کی روایات کی پاسداری کے لیے مادری زبان کی بہت اہمیت ہوتی ہے ۔ بی جے پی قائد نے کہا کہ ہم اس بات کا مطالبہ کرتے ہیں کہ طلبہ کے لیے تلگو اور انگلش دونوں میڈیم کو دستیاب بنایا جائے ۔۔