نائب صدر جمہوریہ کاشی پہنچے ، یوگی نے استقبال کیا

   

وارانسی: 31 اکتوبر(یواین اائی) نائب صدر جمہوریہ بننے کے بعد سی پی رادھا کرشنن جمعہ کو پہلی باروارانسی پہنچے ۔ ایئرپورٹ سے وہ براہ راست سگرا رتھ یاترا مارگ پر شری کاشی نٹوکوٹئی نگر سترم پربندھن سوسائٹی کے ذریعہ تعمیر کردہ دھرم شالہ (مسافر خانہ) کی افتتاحی تقریب میں پہنچے ۔ ایئرپورٹ پر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ان کا استقبال کیا۔ اس سے پہلے بھی کاشی تمل سنگم کے ذریعہ چھوٹے ہندوستان کی تصویر پورے ملک نے دیکھی تھی۔