حیدرآباد ۔ 8 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے وشاکھا پٹنم میں ایسٹرن فیول کمانڈ کا دورہ کیا ۔ ان کی آمد پر وائس اڈمرل اتل کمار جین نے ان کا خیر مقدم کیا ۔ نائب صدر جمہوریہ نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا اور فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف سے تبادلہ خیال کیا ۔ وینکیا نائیڈو کو کشتی کے ذریعہ مختلف سرگرمیوں کا مشاہدہ کروایا گیا ۔۔