نائب صدر جمہوریہ کا کل دورہ جموں وکشمیر

   

نئی دہلی: نائب صدر جمہوریہ ہند جگدیپ دھنکڑ 22 جون 2023 کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں وکشمیر کا دورہ کریں گے ، جہاں وہ جموں یونیورسٹی کی تقسیم اسناد کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔اس تقریب کے بعد نائب صدر جمہوریہ کٹرہ کیلئے روانہ ہوں گے ، جہاں وہ ماتا ویشنو دیوی کے مندر میں پوجا اور درشن کریں گے ۔اپنے دن بھر کے اس سفر کے دوران نائب صدر جمہوریہ جموں وکشمیر کے راج بھون کا بھی دورہ کریں گے ۔