نئی دہلی: نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے جھارکھنڈ کے یوم تاسیس کی مبارکباد دیتے ہوئے ریاست کے لوگوں کی خوشحالی کے تئیں نیک تمنا ظاہر کی۔ دھنکھڑ نے منگل کے روز یہاں ایک تہنیتی پیغام میں کہا کہ ریاست جھارکھنڈ بے پناہ قدرتی وسائل، معدنیات اور حیاتیاتی تنوع سے مالا مال ہے ۔ جھارکھنڈ نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ “جھارکھنڈ کے یوم تاسیس پر ریاست کے لوگوں کو نیک خواہشات۔ میری تمنا ہے کہ ریاست کے لوگ خوشحالی کی راہ پر آگے بڑھتے رہیں”۔