اوبولاواری پلی ریلوے لائن کا معائنہ کریں گے
حیدرآباد 22 اگست(یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو 24 اگست کو اے پی کی کرشناپٹنم۔اوبولاواری پلی ریلوے لائن کا معائنہ کریں گے ۔ریلوے کے عہدیداروں نے ان کے دورہ کے شیڈول کا اعلان کیا ہے ۔وجئے واڑہ ریلوے ایس پی نارائن نائک ان کی سیکوریٹی کے انتظامات کے نگران ہیں۔نائب صدر جمہوریہ چیرلوپلی تا راپور ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان طویل ترین ریل سرنگوں کا معائنہ کریں گے ۔یہ سرنگیں اضلاع نیلور اور کڑپہ کے سرحدات پر واقع ویلی کونڈہ کے جنگلات سے گزرتی ہیں۔
