بنگلورو : کے نائب صدر جگدیپ دھنکھر نے ہفتہ کے روز سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ملک کی ترقی اور کسانوں سے متعلق اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ دیوے گوڑا کے ساتھ نائب صدر اور ان کی اہلیہ سدیش دھنکھر کی ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ انہوں نے دیوے گوڑا کی اہلیہ چنمما کی جلد صحت یابی کی بھی خواہش کی۔ گوڑا کے بیٹے اور مرکزی وزیر ایچ ڈی کمارسوامی نے بعد میں صحافیوں کو بتایا، ‘‘نائب صدر اور سابق وزیر اعظم کے درمیان باہمی احترام اور دوستی کا گہرا تعلق ہے۔ دھنکھر کو سابق وزیر اعظم کا بہت احترام ہے اور میں نے اسے کئی بار دیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں رہنما زرعی پس منظر سے آتے ہیں۔