نائب صدر رادھا کرشنن کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

   

Ferty9 Clinic

رائے پور، 5 نومبر (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ سی۔ پی۔ رادھا کرشنن کو چھتیس گڑھ ریاست کے ان کے پہلے دورہ کے موقع پر چہارشنبہ کے روز رائے پور واقع راج بھون میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ریاستی پولیس فورس کے دستے نے اعزازی تقریب کے دوران مکمل نظم و ضبط اور رسمی طریقے سے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر گورنر رمین ڈیکا سمیت دیگر اعلیٰ حکام اور پولیس افسران بھی موجود تھے ۔ نائب صدر رادھا کرشنن نے چھتیس گڑھ کے عوام اور حکومت کے تئیں اظہارِ تشکر کیا۔ انہوں نے ریاست کے ترقیاتی کاموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ چھتیس گڑھ میں بے پناہ امکانات موجود ہیں اور مرکزی حکومت ریاست کی ہمہ گیر ترقی کے لیے مسلسل تعاون کرتی رہے گی۔