نائب صدر نشین زیڈ پی محبوب نگر کا اقلیتی اقامتی اسکول کا اچانک دورہ

   

جڑچرلہ۔جڑچرلہ اقلیتی اقامتی اسکول ناگسالہ روڈ پر واقع TMRES اسکول ( بوائز ) میں آج ضلع پریشد و نائب صدر نشین جی یادیا نے اچانک اقلیتی اقامتی اسکول کا دورہ کیا۔ انچارج پرنسپل راگھویندر غیر حاضر رہنے پر زیڈ پی نائب صدر نشین ضلع محبوب نگر نے راگھویندر انچارج پرنسپل کی غیر حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہاسٹل کے کوآرڈینیٹر مسز آشا سے تمام تفصیلات کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں تمام اقلیتی اقامتی ہاسٹل ( بوائز) کے ٹیچرس کو سختی سے ہدایت دی کہ دوبارہ اس اقلیتی اقامتی ہاسٹل میں اساتذہ و پرنسپل کی غیر حاضری پر سختی سے نوٹ لیتے ہوئے سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا۔ ہر روز طلباء کو اسکریننگ ٹسٹ کرنے کی جی این ایم حاجرہ بیگم کو ہدایت دی کہ وہ طلباء کی تربیت میں صحت کے متعلق خاص خیال رکھیں اور کہا کہ طلباء کے کھانے کے اہتمام کے ساتھ کچن ہال، ڈائننگ ہال کا بھی زیڈ پی نائب صدرنشین جی یادیا نے خصوصی طور پر جائزہ لیا۔ اس موقع پر سید مسیح الدین ضلع کتب خانہ ڈائرکٹر محبوب نگر محمد امتیاز خان کوآپشن رکن ، رگھوپتی ریڈی، خواجہ امتیاز الدین ( اظہر ) محمد عبدالمقیت، سراج سینئر ٹی آر ایس قائدین کے علاوہ دیگر سیاسی قائدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔