نائب صدر نشین کوہیر منڈل کی قیامگاہ پر عید ملاپ

   

Ferty9 Clinic

کوہیر۔/29 مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب محمد شاکر علی نائب صدر نشین کوہیر منڈل کی قیامگاہ واقع کوہیر مستقر میں عید ملاپ تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر مہمانوں کی شیر خرمہ سے تواضع کی گئی۔ اس موقع پر محمد شاکر علی کی شالپوشی اور گلپوشی کی گئی ۔ اس موقع پرمحمد محبوب جانی، محمد ارشد علی، غوث پاشاہ، محمد شعیب احمد، محمد ابراہیم، محمد حمزہ ، شیر شاہ، محمد خلیل احمد سدی پیٹ، محمد تقی احمد گجویل، توحید احمد، محمد ساجد علی اور دیگر موجود تھے۔