نائب صدر نے ویرار آگ حادثے پر غم کا اظہار کیا

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے مہاراشٹر کے ویرار کے ایک اسپتال میں آگ لگنے سے جان ومال کے نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔جمعہ کو یہاں جاری ایک پیغام میں ، مسٹر نائیڈو نے کہا کہ ویرار کے کووڈ 19 اسپتال میں آگ لگنے سے لوگوں کی موت کا بہت دکھ ہے ۔انہوں نے متاثرین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کی تمنا کرتے ہیں۔ممبئی کے ویرار واقع وجے بلبھ اسپتال میں آگ لگنے کی خبر ہے ۔ مہاراشٹر پولیس کے مطابق اسپتال میں آگ لگنے سے 13 افراد کی موت ہوگئی ہے ۔