نئی دہلی : نائب صدر جمہوریہ ہند ایم وینکیا نائیڈو نے قوم پرست ادیب و مفکر بنکم چٹرجی کے یوم پیدائش پر انہیں سلام کیا۔مسٹر نائیڈو نے اتوار کو یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ مسٹر بنکم چندر چٹرجی ایک بے خوف صحافی تھے جنہوں نے اپنی تحریر سے لوگوں میں قوم پرستی کا جذبہ پیدا کیا۔ ان کی تحریر یں لوگوں کے لئے ہمیشہ تحریک کا ذریعہ رہیں گی۔مسٹر نائیڈو نے کہا ‘‘عظیم قوم پرست، مفکر اور ادیب بنکم چندر چٹرجی جی کے یوم پیدائش کے موقع پر ان کی لازوال یادگاروں اور تخلیقات کو دلی سلام پیش کرتا ہوں۔ مادر وطن کے تئیں خود کو وقف کرنے کی اپیل کرنے والا ہمارا قومی ترانہ ‘وندے ماترم’ ملک کے ہر عوام کے دل میں بسا ہوا ہے ‘‘ ۔
وینکیانائیڈو نے شہروں کی رینکنگ پر خوشی کا اظہار
نئی دہلی: نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے شہروں کی آب و ہوا کے مطابق ماحول تیار کرنے کی کوششوں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ مثالی قدم ہے ۔مسٹر نائیڈو نے اتوار کو یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ ملک کے 9 شہروں کو آب و ہوا کے مطابق تیار کرنے کے لئے چار ستارہ رینکنگ حاصل ہوئی ہے ۔ یہ اطمینان کا موضوع ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ اطمینا کی بات ہے کہ رہائشی اور شہری امور کی وزارت کی جانب سے منعقد کلائمیٹ اسمارٹ سٹی اسیسمنٹ فریم ورک 2.0 کے تحت آندھرا پردیش کے دو شہروں، وشاکھا پٹنم اور وجے واڑہ سمیت ملک کے 9 شہروں کو چار ستارہ ریٹنگ حاصل ہوئی ہے ۔ ان کے علاوہ احمد آباد، اندور، پنپری چچواڑ اور ودودرا، پنے ، راجکورٹ اور سورت، ان سات شہروں نے ماحول دوست شہری منصوبہ بندی کا طریقہ اپنایا گیا ہے ۔