نائب صدر کیلئے 9 ستمبر کو الیکشن

   

نئی دہلی۔ یکم؍ اگست (یواین آئی) نائب صدر کے عہدہ کے لیے انتخابات 9 ستمبر کو ہوں گے ۔ اس کے لیے نوٹیفکیشن اگلے ہفتے جمعرات کو جاری کیا جائے گا۔ جمعہ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق نائب صدر کے انتخاب کا نوٹیفکیشن 07 اگست بروز جمعرات جاری کیا جائے گا جس کے ساتھ ہی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل شروع ہو جائے گا۔ کاغذات نامزدگی 21 اگست بروز جمعرات تک بھرے جاسکتے ہیں اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 22 اگست بروز جمعہ ہوگی، کاغذات نامزدگی 25 اگست بروز پیر تک واپس لیے جاسکتے ہیں۔