نائب وزیر اعلٰی ایم منیش سسودیا کو سونپی گئی وزیر ستیندر جین کے محکموں کی اضافی ذمہ داری

   

نئی دہلی: راجدھانی دہلی حکومت کے سابق وزیر وزیر ستیندر جین کے تمام محکمے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کو دیے گئے ہیں۔ دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کو صحت، بجلی، صنعت، شہری ترقی، آبپاشی اور فلڈ کنٹرول اور پانی جیسے محکموں کی اضافی ذمہ داری دی گئی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ یہ تمام محکمے ستیندر جین کے پاس تھے، جین 9 جون تک انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی تحویل میں ہیں۔ جین فی الحال بغیر قلمدان کے وزیر رہیں گے۔ دریں اثنا پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان آج دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال سے ملنے پہنچے۔ پنجاب کی موجودہ صورتحال کے درمیان دونوں رہنماؤں کی یہ پہلی ملاقات ہے۔