نائب وزیر اعلٰی منیش سسودیا نے بھاجپا کو بنایا نشانہ، ‘ہماچل پردیش میں الیکشن آیا تو کیجریوال ماڈل کی نقل کر رہے ہیں

   

نئی دہلی: نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے ہماچل پردیش میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہماچل پردیش کی بی جے پی حکومت کیجریوال ماڈل کی نقل کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا، آج ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا ہے کہ وہ 150 یونٹ بجلی، پانی اور بس کا کرایہ مفت فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا- یہ بی جے پی کے ذہن میں ہار کا خوف ہے۔ ان کے مطابق بی جے پی کی 18 جگہوں پر حکومتیں ہیں، وہ ہر جگہ مفت کی مخالفت کرتے ہیں، لیکن جب ہماچل پردیش میں الیکشن آتے ہیں تو کیجریوال ماڈل کی نقل کرتے ہیں۔ منیش سسودیا نے کہا کہ اب کیجریوال نے منڈی میں صرف ایک روڈ شو کیا ہے اور اتنا ڈر ہے، باقی 18 ریاستوں میں کیوں نہیں کرتے؟