نائب وزیر اعلیٰ منیش سسوڈیا نے طلب کیں تجاویز، دہلی میں کب اور کیسے کھولے جائیں اسکول اور کالج

,

   

کورونا وائرس کا خطرہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے، لیکن بہت ساری ریاستوں نے اسکول کھول دیئے ہیں، جبکہ دہلی میں اسکول کب اور کیسے کھلیں گے اس بارے میں طلباء اور ان کے والدین میں کافی تجسس پایا جاتا ہے۔ دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے ڈیجیٹل پریس کانفرنس میں طلباء ، والدین اور اسکول کالج پرنسپلز سے تجاویز طلب کی ہیں۔ انہوں نے کہا ، “قریبی ریاستوں میں اسکول اور کالج کھلے ہیں ، والدین بھی دہلی میں اسکول اور کالج کھولنے کے خواہشمند ہیں۔ کیا اسکول اور کالج کھولے جائیں؟ والدین ، ​​اسکول کالج کے پرنسپل سے تجاویز جاننا چاہتے ہیں۔ ہر کوئی اپنی تجاویز ای میل [email protected] پر بھیج سکتا ہے۔