کورٹلہ ۔ 18 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی کورٹلہ میں کانگریس نے شاندار کامیابی حاصل کی۔ حالیہ منعقد مجلس بلدیہ انتخابات میں کورٹلہ اور مٹ پلی کے مجلس بلدیہ پر کانگریس پارٹی نے قبضہ کرلیا۔ اس کامیابی میں انچارج حلقہ اسمبلی کورٹلہ کانگریس پارٹی کا اہم رول رہا۔ انتخابی نوٹیفکیشن کی اجرائی سے قبل دو میونسپلٹیوں کو فنڈس منظور کرواتے ہوئے ریاستی اڈلوری لکشمن کمار، ریاستی وزیر اتم کمار ریڈی کے ساتھ کئی ترقیاتی کاموں اور سنگ بنیاد کرواتے ہوئے کاموں کا آغاز کیا۔ حلقہ اسمبلی کورٹلہ میں سیاسی گروپ بندی رہنے کے باوجود آپسی اشتراک سے آگے بڑھتے ہوئے دو میونسپلٹیوں میں کانگریس چیرمین اور نائب چیرمین کے عہدہ پر منتخب کروانے میں اپنی حکمت عملی کے ذریعہ اپنی سیاسی بصیرت کا ثبوت پیش کرتے ہوئے جو کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کی ہر گوشہ کی جانب سے کافی ستائش کی جارہی ہے۔ کورٹلہ ٹاؤن میں کئی سال سے ایک عام کارکن کو جو پارٹی کے استحکام کیلئے انتھک کوشش کرنے والے صدر کانگریس کورٹلہ ٹاؤن نرملا گنگا دھر کی اہلیہ نرملا واسنتا گنگا دھر کو چیرمین مجلس بلدیہ کورٹلہ کے عہدہ پر منتخب کئے۔ کانگریس کے کارکنوں میں نیا جوش و خروش پیدا ہوگیا ہے جبکہ محمد شاہد وارڈ کونسلر 30 جو تعلیم یافتہ بی ٹیک ہیں۔ ان پر بھروسہ کرتے ہوئے وارڈ 30 سے کانگریس کا ٹکٹ دے کر کونسلر منتخب کروانے میں اہم رول انجام دیا۔ بعدازاں نائب چیرمین مجلس بلدیہ کورٹلہ کے عہدہ پر فائز کرنے میں اہم رول انجام دیا۔ بی آر ایس کے دور حکومت میں 2019ء کے اسمبلی انتخابات سے قبل محمد رفیع الدین نائب چیرمین مجلس بلدیہ کورٹلہ مجلس کو نائب چیرمین بلدیہ کے عہدہ سے ہٹا دیئے جانے کے بعد سے آج تک نائب چیرمین کے عہدہ پر مسلم امیدوار کو فائز نہیں کیا گیا۔ محمد شاہد جو مسلم طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہیں نائب چیرمین کے عہدہ پر فائز کرنے پر مسلمانان کورٹلہ کانگریس کے اس فیصلہ کا خیرمقدم کررہے ہیں۔ محمد شاہد کے نائب چیرمین مجلس بلدیہ کورٹلہ منتخب ہونے کی خوشی میں کورٹلہ کے مسلمانوں نے ایک جلوس نکالا۔ بکثرت محمد شاہد کی گلپوشی ، شال پوشی کی اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔