نائجر:مسلح حملہ آوروں نے 19 دیہاتیوں کو مار ڈالا

   

نیامی ۔ افریقی ملک نائجر کے ٹلبیری علاقے میں مسلح حملہ آوروں نے کم از کم 19 افراد کا قتل کردیا۔ یہ اطلاع مقامی میڈیا نے دی ہے ۔ ایکٹونائزر نیوز آؤٹ لیٹ نے جمعہ کے روز اطلاع دی ہے کہ حملہ آوروں نے ٹلبیری علاقے میں واقع ٹونڈی کیویڈی قصبے کے تین دیہاتوں پر حملہ کیا جو مالی کی سرحد کے قریب ہے ۔