نائجریامیں فضائی حملہ میں پانچ مسلح افراد ہلاک

   

ابوجا، 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) نائجریائی فضائیہ (این اے ایف) نے پیر کو کہا کہ اس کے اسپیشل فورسز کی ٹیم نے ملک کی شمال مغربی ریاست زمفرا کے دو گاؤں میں فضائیحملے کئے جس میں پانچ مسلح افرادہلاک ہو گئے ۔این اے ایف کے ترجمان ایبی کنلے درمولا نے کہا کہ مسلح افراد نے زمفرا کے دارالحکومت گساؤمیں ہیئن ماہے اور ھیئن کانوا گاؤں پر اتوار کو حملہ کیا تھا۔فوج کے حکام نے کہا کہ حملے میں کئی حملہ آور زخمی حالت میں جنگل کی طرف بھاگ گئے ۔