برلن : جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے نائجر کے صدر محمد بازوم کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مزید مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ برلن میں صدر بازوم سے ملاقات کے بعد مرکل نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ شمالی افریقی ملک ایسے کئی تنازعات کے شکار علاقوں سے گھرا ہوا ہے جہاں اسلامی عسکریت پسند سرگرم ہیں۔ صدر بازوم نے جرمنی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ نائجر جرمنی کو اپنے اہم ترین پارٹنرز میں سے ایک سمجھتا ہے۔ براعظم افریقہ سے یورپ پہنچنے والے زیادہ تر پناہ گزینوں کے لیے نائجر ایک ٹرانزٹ ملک ہے۔ نائجر جہادیوں کے خلاف جنگ میں افریقہ کے ساحل خطے کے پانچ ملکی اتحاد کا حصہ ہے۔