نائجیریا، پرتشدد واقعات میں چار پولیس اہلکار ہلاک

   

ابوجا : نائجیریا کے جنوب مشرق میں مشتبہ علیحدگی پسندوں کے دو مختلف حملوں میں چار پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق مسلح افراد نے ریاست امو میں پولیس سٹیشن پر حملہ کیا جس میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ بندوق بردار وقفہ وقفہ سے فائرنگ کر رہے تھے۔ انہوں نے پولیس اسٹیشن پر پٹرول بم اور دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد پھینکا جس سے ا سٹیشن کو آگ لگ گئی۔ پولیس نے مسلح افراد پر فائرنگ کی اور ان میں سے 17کو گرفتار کر لیا گیا۔ دوسرا حملہ انمبرا ریاست میں ہوا جس میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔ یہ دونوں حملے اتوار کو ہوئے تھے۔ جنوب مشرقی نائجیریا میں پرتشدد واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ حکام آئی پی او بی نامی علیحدگی پسند تحریک کو اس تشدد کا ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔ یہ گروپ ان الزامات کی تردید کرتا ہے۔