نائجیریائی باشندہ گرفتار ، منشیات ضبط

   

حیدرآباد : /12 اگست (سیاست نیوز) انسداد منشیات کی خصوصی ٹیم نے نارائن گوڑہ پولیس کی مدد سے ایک نائجیریائی باشندے کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے منشیات برآمد کرلئے ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس سنٹرل زون مسٹر راجیش چندرا نے بتایا کہ 27 سالہ جیمس جو نائیجریائی باشندہ ہے شہر میں غیرقانونی طور پر مقیم تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اس نے نائجیریا کا فرضی پاسپورٹ بھی رکھا تھا اور جب بھی وہ منشیات کے کیس میں گرفتار ہونے پر وہ اس پاسپورٹ کے ذریعہ اپنی اصلی شناخت کو پوشیدہ رکھا کرتا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ جیمس گوا سے شہر حیدرآباد کو ایم ڈی ایم اے ڈرگس اسمگلنگ کرتے ہوئے خواہشمند گاہکوں کو فراہم کیا کرتا تھا ۔ پولیس نے نائجیریا باشندے کو کنگ کوٹھی علاقہ کے قریب نیاز خانہ کے روبرو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 30 گرام منشیات برآمد کرلیا ۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے ایک فرضی پاسپورٹ ، امریکی ڈالر وغیرہ بھی ضبط کرلئے ہیں ۔ ڈی سی پی نے کہا کہ ہندوستانی ویزا ختم ہونے کے باوجود بھی وہ غیرقانونی طور پر شہر میں مقیم تھا تفتیش کے دوران اس نے 108 خواہشمند گاہکوں کی شناخت کی ہے جو اکثر اس سے منشیات حاصل کیا کرتے تھے ۔ ب