نائجیریائی شیعہ قائد کی ہندوستان میں علاج کیلئے درخواست ضمانت منظور

   

Ferty9 Clinic

لاگوس ۔ 5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) نائجیریا کی ایک عدالت نے زیرحراست ایک شیعہ قائد کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے تاکہ وہ اپنے علاج کے لئے ہندوستان روانہ ہوسکیں۔ یاد رہے کہ ابراہیم زکز کی وہی شخص ہیں جنہوں نے نائجیریا میں ممنوعہ تنظیم اسلامک موومنٹ ان نائجیریا (IMN) کی داغ بیل ڈالی تھی جو ایران کی حمایت کرتی تھی۔ انہیں ڈسمبر 2015ء میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق جج نے ان کی درخواست ضمانت کو منظور کرتے ہوئے طبی بنیادوں پر انہیں اپنا علاج کروانے ہندوستان جانے کی اجازت دے دی ۔