ابوجا : نائجیریا کی ایک عدالت نے توہین مذہب کے الزام میں مبارک بالا نامی ملحد کو 24 برس قید کی سزا سنائی ہے۔ مبارک بالا پہلے مسلمان تھے لیکن بعد میں بالا نے مذہب ترک کر دیا تھا۔ اب وہ نائیجیریا کی ہیومنسٹ ایسوسی ایشن کے صدر ہیں۔ اپریل 2020 ء میں حکام نے سوشل میڈیا پر ان کی مبینہ اسلام مخالف اور توہین آمیز پوسٹس کی وجہ سے انہیں گرفتار کر لیا تھا۔ گزشتہ دو برسوں سے نظر بند محمد مبارک بالا نے توہین مذہب کے 18 الزامات کا اعتراف کر لیا تھا۔ بالا کے حامیوں کو خدشہ ہے کہ بالا پر نائجیریا کے حکام نے زبردستی کی تھی۔ ملک میں سرگرم انسانی حقوق کے کارکنوں نے تاہم اس سزا کو نائجیریا میں انسانی حقوق کے لیے ایک افسوسناک دن قرار دیا ہے۔