ابوجا: نائجیریا میں جون سے ستمبر تک رہنے والے برساتی موسم کے دوران اکثر سیلاب آتے ہیں۔ نائجیریا میں ماہ جولائی سے ابتک جاری بارشوں کی بنا پر پیدا ہونے والے سیلاب سے 159 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ نائجیریا نیوز ایجنسی کے مطابق ملک میں جولائی سے جاری طوفانی بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے 2 لاکھ 26 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں اور سیلاب سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 159 ہوگئی۔نائجیریا میں جون سے ستمبر تک رہنے والے برساتی موسم کے دوران اکثر سیلاب آتے ہیں۔اقوام متحدہ کے انسانی امداد کے رابطہ دفتر کے اعداد و شمار کے مطابق نائجیریا میں گزشتہ برس آنے والے سیلاب سے 77 افراد ہلاک اور اڑھائی لاکھ کے قریب متاثر ہوئے تھے۔