نائجیریا: عدالت نے تینوبوکی انتخابی جیت کو قانونی قرار دیا

   

ابوجا : نائیجیریا میں 25 تا 26 فروری کو ہونے والے صدارتی انتخابات جیتنے والے بولا احمد تینوبو کی کامیابی کو عدالت نے منظوری دے دی ہے۔ دارالحکومت ابوجہ میں ایک عدالت نے حزب اختلاف کی سیاسی جماعت پیپلز ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار عتیقو ابو بکر اور لیبر پارٹی کے امیدوار پیٹر اوبی کے اعتراضات کو رد کرتے ہوئے تینوبو کو منتخب صدر قرار دیا ہے۔یاد رہے کہ نائیجیریا کے صدارتی انتخابات میں بر سر اقتدار پارٹی کے امیدوار تینوبو کو 37 فیصد ووٹ ملے جبکہ ان کے مخالفین کو 29اور 25فیصد ووٹ ڈالے گئے جس پر انہوں نے انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔