نائجیریا: مسلح افراد نے 45 افراد کا اغوا کر لیا

   

ابوجا : جنوبی قدونا پیپلز یونین کے صدر اویمی میسماری نے مقامی میڈیا کو ایک بیان میں کہا کہ ریاست قدونا کے ضلع کاجورو میں مسلح افرادنے موٹر سائیکلوںکے ذریعہایک چرچ پر حملہ کیا۔میسماری نے بتایا کہ اس حملے میں گرجا گھر اس کے گردونواح سے 45 افراد کو اغوا کیا گیا اور لوگوں کی ایک کثیر تعداد زخمی ہو گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ بندوق اغوا کنندگان نے بعض مغویوں کے اہل خانہ سے رابطہ کرتے ہوئے تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ ملک کی کچھ ریاستوںمیں موٹر سائیکل کے استعمال پر پابندی عائد ہے، کیونکہ بندوق بردار موٹر سائیکلوں پر سواری کے دوران حملوں کا مرتکب ہوتے ہیں۔