لاگوس۔ 13 فروری (سیاست ڈاٹ کام) نائیجریا میں عنقریب منعقد شدنی انتخابات سے قبل ووٹرس کی شناخت کرنے والی متعدد مشینیں الیکٹورل کمیشن کے دفتر لگی آگ سے تباہ ہوگئیں۔ دریں اثناء دی انڈیپنڈنٹ نیشنل الیکٹورل کمیشن کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 12 دنوں کے دوران آگ لگنے کا یہ تیسرا واقعہ ہے، حالانکہ اب تک کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے تاہم 4,965 اسمارٹ کارڈ ریڈرس آگ جل کر تباہ ہوگئے۔ ان مشینوں کو رائے دہندوں کی بائیومیٹرک شناخت کیلئے استعمال کیا جانے والا تھا۔ 16 فروری کو صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کا انعقاد ہوگا لیکن تباہ شدہ مشینوں کی بجائے اب ہنگامی حالات کے تحت طلب کی گئی زائد مشینوں کا استعمال کیا جائے گا۔