نائجیریا میں ایک گلو کار کو توہین رسالت کے جرم میں سزائے موت

   

ابوجا: شمالی نائجیریا میں ایک اسلامی عدالت نے توہین مذہب کے الزام میں ایک 22 سالہ گلوکار کو سزائے موت سنا دی ہے۔ اس شخص نے مبینہ طور پر ایک گانے کو واٹس ایپ پر پھیلایا تھا۔ وہ جو گانا گا رہا تھا وہ بالکل غیر واضح ہے۔ اس گلوکار کو تاہم فیصلے کے خلاف اپیل کی اجازت ہے۔ شمالی نائجیریا میں واقع کانو ان ریاستوں میں سے ایک ہے، جہاں شرعی قانون نافذ ہے۔ اگرچہ 1999ء سے اب تک متعدد افراد کو سزائے موت سنائی جا چکی ہے ، لیکن اب تک پھانسی کی صرف ایک ہی سزا پر عمل درآمد ہوا ہے۔