ابوجا ۔24جولائی (سیاست ڈاٹ کام) نائجیریا کی فوج نے شورش زدہ ملک کے شمال مغربی خطے میں بڑے پیمانے پر مہم چلا کر 78 مسلح افراد کو ہلاک کردیا ۔ فوج کے ترجمان اونیما نواچکوو نے بتایا کہ فضائیہ اور بری فوج نے مئی سے جولائی تک ملک کے شمال مغربی صوبہ جامفرا اور پڑوسی ریاستوں کے مختلف حصے میں فوجی مہم چلائی جس کی وجہ سے 78 مسلح افراد مارے گئے اور کثیر تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ فوج نے اس دوران 50 سے زائد اغواکئے گئے افرادکو اغوا کاروں سے آزاد کرایا اور مسلح گروہ کے 25 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ فوج نے سات موٹر سائیکل اور 695 مویشی بھی برآمد کئے ہیں ۔
