ابوجا : نائجیریا میں ایک مسافر ریل گاڑی پر کیے جانے والے حملے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔ ملکی حکام نے بتایا کہ یہ حملہ پیر اور منگل کی درمیانی رات کیا گیا۔ جس مسافر ٹرین کو نشانہ بنایا گیا، وہ دارالحکومت آبوجہ اور شمال مغربی شہر کادونا کے درمیان سفر میں تھی اور اس میں تقریباً ایک ہزار مسافر سوار تھے۔ حملہ آوروں نے پہلے ریلوے لائن پر بم دھماکہ کر کے اسے نقصان پہنچایا اور پھر ریل گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔