نائجیریا میں مسلح حملہ ،50 افراد کا اغوا کر لیا گیا

   

بماکو : نائجیریا کے صدر محمد بوہاری کے آبائی شہر کاتسینا ریاست میں ایک مسلح حملے میں کم از کم 50 افراد کو اغوا کر لیا گیا ہے۔بکیاوا کے رہائشی ضلع کے اہلکار للانو ماگاجی نے بتایا کہ کل صبح سویرے تقریباً 30 مسلح موٹرسائیکل سواروں نے کاتسینا صوبے کے بکیاوا ضلع پر چھاپہ مارا۔ماگاجی نے کہا ہے کہ چھاپے میں کم از کم 50 افراد کو اغوا کرلیا گیا، کئی ایک افراد زخمی ہوئے، اور اغوا کاروں نے لوگوں کا کھانا بھی لوٹ لیا۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج کے لیے پسپتال منتقل کردیا گیا، ماگاجی نے کہا کہ انہوں نے سیکورٹی فورسز کو صورتحال سے آگاہ کردیا ہے۔ ملک میں مسلح افراد کی جانب سے موٹرو سائیکلوں کے استعمال کی وجہ سے اس سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔