ابوجا، 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مشرق نائجیریا کے ایک گاؤں میں مسلح شخص کے حملے میں 12 افراد کی موت ہو گئی اور ایک شخص زخمی ہو گیا ۔ مقامی پولیس نے اس کی اطلاع دی ۔ پولیس کے ترجمان ٹرینا ٹیوپیو نے کہا کہ مشرق نائجیریا کے ضلع کومبن کے کلبین گاؤں میں ہوئے حملے کے سلسلے میں ابھی کسی مشتبہ کو گرفتار نہیں کیا ہے ۔مسٹر ٹیوپیو نے کہا کہ معاملے کی جانچ شروع کر دی گئی ہے لیکن حملہ آور کے حملہ کرنے کے مقصد کا فی الحال پتہ نہیں چل سکا ہے ۔ مقامی عینی شاہدین نے بتایا کہ ایک مشتبہ گاؤں میں گھسا اور مقامی لوگوں پر فائرنگ کرنے لگا ۔ مسٹر ٹیو پیو نے کہا کہ گاؤں سے متصل سڑک پر سکیورٹی فورس نے تلاشی مہم شروع کی ہے ۔