نائجیریا میں نامعلوم حملہ آوروں کے ہاتھوں نو افراد کا قتل

   

لاگوس17مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) نائجیریا کے شمال مغربی علاقے میں کڈونا ریاست کے ایک گاؤں میں نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر کے نو افراد کا قتل کر دیا۔ ریاستی گورنر کے ترجمان سیموئل اروان نے اس حملے کی تصدیق کی اور کہا کہ سا نگا علاقے کے نندو۔ گبوک گاؤں میں یہ حملہ ہوا جس میں نو افراد کی موت ہو گئی۔ اس سے قبل منگل کے روز جن روا گاؤں میں بھی نامعلوم حملہ آوروں نے نگرانی کمیٹی کے 17 لوگوں کا گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ مقامی سکیورٹی اہلکاروں کے مطابق گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق شام چار بجے مسلح افراد نے نندو-گبوک گاؤں پر حملہ کیا۔وفاقی وکیل شہوگربا نے اس حملے کی سخت مذمت کی اور لوگوں کی حفاظت کے لئے متعلقہ حکام سے فوری طور پر توجہ دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے میں تقریبا 30 گھر جل کر راکھ ہو گئے ہیں۔کڈونا شمالی نائجیریا کی ان ریاستوں میں جہاں کئی بار حملے ہو چکے ہیں اور ان حملوں میں خواتین اور بچے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔