نائجیریا میں کورونا وائرس ، ایک دن میں ریکارڈ اضافہ

,

   

ابوجا ۔29 اپریل ۔( سیاست ڈاٹ کام ) نائجیریا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے ریکارڈ 195 نئے کیسز درج کئے گئے جو ملک میں ایک دن میں سامنے آئے سب سے زیادہ کیس ہیں ۔نائیجیریا کے ڈیزیز کنٹرول سینٹر نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق منگل کی شب 11:50 بجے تک ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھ کر 1532 ہو گئے ہیں اور اب تک 44 متاثرین کی موت بھی ہو چکی ہے جبکہ 225 افراد صحت یاب ہو گئے ہیں ۔ منگل کو وفاقی دارالحکومت علاقے اور دیگر 14 ریاستوں سے نئے کیسز درج کئے گئے ہیں ۔ نائجیریا میں کورونا وائرس اب تک وفاقی دارالحکومت علاقہ سمیت 33 ریاستوں میں پھیل چکا ہے ۔ ڈیزیز کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک کے اقتصادی مرکز لاگوس میں منگل کے روز اس وائرس کے سب سے زائد 80 نئے کیسز سامنے ہیں جس کے بعد وہاں متاثرین کی تعداد 844 ہو گئی ۔ اس کے بعد سب سے زائد کیسز ابوجا میں آئے ہے جہاں 158 افراد کوروناوائرس سے متاثر ہیں جبکہ شمالی ریاست کانو میں 115 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے ۔نائجیریا کے صدر محمدو بوحاری نے پیر کو وفاقی دارالحکومت علاقہ لاگوس اور اوگن میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے نافذ کئے گئے گئے لاک ڈاؤن اور دیگر اقدامات میں مرحلہ وار طریقے سے آہستہ آہستہ نرمی کا اعلان کیا تھا اور رات 8بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو ہٹا دیا جائے گا اور غیر ضروری بین الریاستی سفر سے پابندی ہٹا دی جائے گی۔