نائجیریا میں ہانگ کانگ کے بحری جہاز سے 18 ہندوستانیوں کا اغواء

   

نائجیر۔ 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) نائجیریا کے ساحل کے قریب بحری قزاقوں نے ہانگ کانگ کی ملکیت ایک بحری جہاز پر سوار 18 ہندوستانیوں کا اغواء کرلیا۔ گمشدہ بحری جہازوں کا پتہ لگانے والی ایک ایجنسی نے یہ بات بتائی۔ دریں اثناء نائجیریا میں واقع ہندوستانی ہائی کمیشن نے افریقی ملک کے اعلیٰ حکام سے مغویہ ہندوستانیوں کی تفصیلات معلوم کرنے اور انہیں بحری قزاقوں کے چنگل سے آزاد کروانے کیلئے رابطہ قائم کیا۔