نائجیریا میں 80 سے زائد اسکولی بچے اغواء

   

ابوجا ۔ نائجیریا کی ریاست کیبی میں مسلح حملہ آوروں نے ایک اسکول کے 80 سے زائد بچوں کو اغواء کر لیا ہے۔ اسکول کے ایک استاد عثمان الیو نے بتایا کہ اغواء کیے جانے والے طلب علموں کی اکثریت لڑکیوں پر مشتمل ہے۔ ریاستی پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ حملہ آوروں نے اپنی کارروائی کے دوران کم از کم ایک پولیس اہلکار کو بھی ہلاک کر دیا۔ نائجیریا کے اس خطے میں یہ گزشتہ تین ہفتوں کے دوران بڑے پیمانے پر اغواء کی تیسری بڑی کارروائی ہے۔ حکام نے اسکول کے آس پاس کے جنگلات میں تلاش جاری رکھی ہوئی ہے مگر فی الحال یہ بے نتیجہ ہی ہے۔