کانو ۔ 12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 9 نائجیریائی سپاہی ہلاک ہوگئے اور 27 دیگر لاپتہ ہیں جبکہ آئی ایس سے وابستہ جہادیوں نے شورش زدہ شمال مشرق میں ملٹری قافلہ پر گھات لگا کر حملہ کیا۔ ملٹری ذرائع نے بتایا کہ جہادی جنگجوؤں نے بھاری مشین گنوں اور راکٹ سے چھوڑے جانے والے گرینیڈ کے ذریعہ حملہ کیا۔ یہ واقعہ پیر کو بورنو ریاست میں پیش آیا۔