ابوجا، 9ستمبر (یو این آئی) نائجیریا کی شمالی ریاست کاتسینا میں فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں کم از کم 23 مشتبہ دہشت گرد مارے گئے ۔ مقامی میڈیا نے پیر کو فوج کے ہیڈکوارٹر کے ایک ذریعے کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ نائیجیریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق فوجیوں نے ہفتے کے روز کاتسینا کے مقامی سرکاری علاقے کنکارا کے پاوا گاؤں میں مشتبہ دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 26 مغوی افراد کو بھی بازیاب کرایا۔ ذرائع نے بتایا کہ آپریشن کے دوران برآمد کی گئی موٹر سائیکلیں، آٹو اسپیئر پارٹس، چکنا کرنے والے مادے ، زرعی مشینری اور کھانے پینے کی اشیاء کو تباہ کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ فوج نے امن بحال ہونے تک ملک بھر سے دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کو ختم کرنے کا عزم کیا ہے ۔