نائجیریا کی جُڑی ہوئی بچیوں کا ریاض میںآپریشن ہوگا

   

ریاض: نائجیریا کی جڑی ہوئی بچیاں حسنہ اور حسینہ پیر کی رات سعودی عرب پہنچ گئیں۔انہیں ریاض میں وزارت نیشنل گارڈ کے ماتحت کنگ عبداللہ سپیشلسٹ ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ہاسپٹل میں ڈاکٹر بچیوں کی حالت کا جائزہ لیں گے اور دیکھیں گے کہ انہیں جدا کرنے کا آپریشن ممکن ہے یا نہیں۔سعودی قیادت کی ہدایت پر بچیاں اپنے والدین کے ہمراہ نائجیریا کے شہر کانو سے وزارت دفاع کی ایئرایمبولینس کے ذریعے ریاض پہنچی ہیں۔بچیوں کی والدہ نے الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ سلمان مرکز برائے امداد اور انسانی خدمات کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے بتایا’ شاہ سلمان مرکز کی جانب سے سپانسرشپ ملنے سے پہلے وہ گزشتہ نو ماہ سے اپنی بچیوں کا علاج نائجیریا کے ایک ہاسپٹل میں کرارہی تھیں‘۔